میدک میں کتے کے کاٹنے سے 12 افراد شدید زخمی

   


میدک۔ 8 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اسمیں پاگل کتے بھی شامل ہیں شب کے موقع پر تو یہ عالم ہے کہ ٹاؤن کی گلیاں،سڑکیں چوراہے کتوں کے گروپ سے بھرے ہوتے ہیں۔رات کے اوقات میں لوگ اپنے گھروں کو واپس ہوتے گھبرا رہے ہیں۔کل شب پیش آئے ایک واقعہ میں ٹاؤن کے محلہ جات جمی کنٹہ اور قوت الاسلام میں شام 7بجے کے قریب 12 افراد کو ایک پاگل کتے نے بری طرح کاٹ ڈالا جسمیں رئیس الدین محمد عمران۔کملماں، فہیم۔پرسنا کمار۔حسین۔الطاف۔کمر اور سائی کمار وغیرہ شامل ہیں۔جنھیں RABIES VACCINE میدک کے ایریا ہسپتال میں دیا گیااور 4 افراد کو جو شدید زخمی ہوگئے تھے مزید VACCINE کیلئے کورنٹی حیدرآباد روانہ کیا گیا اسی طرح شب دیر گئے سبھی ویکسین لیکر واپس ہوگئے۔سرکاری ہسپتال کی ڈیوٹی ڈاکٹر راویلی نے تفصیلات سے واقف کرویا۔یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ شہر میں کتوں، بندروں اور خنزیروں کی بہتات سے متعلق کذشتہ تین ماہ قبل مقامی افراد نے بلدیہ کمشنر اور صدرنشین بلدیہ کو واقف کروا چکے ہیں اور ایک سماجی کارکن محمد مجاہد نے بھی ذریعہ فون نہ صرف واقف کروایا بلکہ دفتر بلدیہ پہنچ کر کمشنر اور چیرمن کو تحریری یادداشت بھی پیش کی۔لیکن بلدی حکام اور کونسل خاموش تماشائی ہے ٹاؤن سے کتوں۔بندروں اور خنزیروں کو ختم کرنے کے کوئیمثبت اقدامات نہیں کرپا رہے ہیں۔متعلقہ عہدیداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔