میر تقی میر کے اردو اور فارسی مخطوطات کی نمائش

   

نئی دہلی : انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر میں شام 6 بجے میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کررہی ہے ۔ انجمن نے پچھلے برس خداے سخن میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025 کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کرلینا اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کئے لے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے ۔2024میں ذکرِمیر کے مکمل متن کی اشاعت کے ساتھ ہی انجمن نے میر کے متعلق تمام اہم مخطوطوں کی جمع آوری کی کوشش کی تاکہ خداے سخن کی تفہیم کی نئے راہیں دریافت کی جاسکیں، اور اس سلسلے میں مختلف کلیات، نسخہ رامپور، ذکرِ میر کا نسخہ اٹاوہ، میر کے فارسی کلام کا نادر نسخہ حیدرآباد، مثنویات اور قصائدِ میر کے نسخے نیز نادر اشاعتوں کے جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔