میر واعظ سے تفتیش آج دوبارہ طلبی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج حریت کانفرنس کے صدرنشین میر واعظ عمر فاروق سے تقریباً آٹھ گھنٹے تک ایک مقدمہ کے سلسلے میں جو دہشت گرد گروپس اور علحدگی پسند تنظیموں کو مالیہ کی فراہمی کے بارے میں تھا تفتیش کی اور اُن سے محکمہ کے اجلاس پر منگل کے دن دوبارہ حاضر رہنے کیلئے کہا ۔ این آئی اے کے عہدیداروں کے بموجب پاکستان حامی علحدگی پسند سید علی شاہ گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کو بھی منگل کے دن محکمہ کے اجلاس پر تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ میرواعظ کے ہمراہ دیگر علحدگی پسند قائد عبدالغنی بھٹ ، بلال لون اور مولانا عباس انصاری بھی تھے ۔ تفتیش کے دوران میرواعظ سے کئی سوالات اُن کی پارٹی کی جانب سے مالیہ کی فراہمی کے بارے میں کئے گئے ۔