چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی شرکت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : میسکو کالج مستعد پورہ میں 21 نومبر کو فارمیسی میں کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ہفتہ بھر پروگرام کا افتتاح جناب محمد امتیاز اسحاق چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے کی اور اپنی تقریر میں فارمیسی کی اہمیت اور ترقی پر روشنی ڈالی اور طلباء کو اس میں بھر پور تعاون کا وعدہ کیا ۔ اس پر تکلف محفل میں سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر غوث محی الدین ، ڈاکٹر نعیم اللہ خاں ، ڈاکٹر کوثر شاہین ، سکریٹری ڈاکٹر سمیع اللہ خاں ، کنوینر ، ڈاکٹر شاستری ، پرنسپل ، ڈاکٹر فیضان سعید ، ڈاکٹر عارف اللہ ، جناب ابرار پاشاہ ، اڈیٹر سوسائٹی جناب محمد یوسف پرنسپل جونیر کالج ، ڈاکٹر صالح بیگم پرنسپل پروفیشنل کالجس ، جناب غلام محمود یزدانی فزیکل ڈائرکٹر و یم سی یم ، جناب غلام قادر حقانی اڈمنسٹریٹر نے شرکت کی اور فارمیسی کی اہمیت بقا و ترقی پر روشنی ڈالی ۔ صدر جلسہ جناب محمد امتیاز اسحاق نے بھر پور تائید کا وعدہ کیا ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد افضل سلیم کے بموجب 24 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں مولانا حافظ محمد غوث رشیدی کی صدارت میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی خطاب کریں گے ۔۔