میونسپل تقررات، بدعنوانی کی جانچ سی بی آئیہی کریگی:کلکتہ ہائیکورٹ

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا : میونسپل تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر ججوں کی تبدیلی کے باوجود بی آئی جانچ کے حکم کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ حال ہی میں ریاستی حکومت نے اس معاملہ میں جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی طرف سے دیے گئے حکم پر دوبارہ غور کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ جسٹس امرتا سنہا نے ریاست کی نظر ثانی کی اپیل کو مسترد کر دی۔ بینچ کو تبدیل کرنے کے باوجود سی بی آئی جانچ کے حکم کو برقرار رکھا گیا۔ٹیچر اہلیتی ٹسٹ میںبدعنوانی کی تحقیقات کے دوران ای ڈی کو ریاست کی مختلف میونسپلٹیوں میں بھرتی بدعنوانی سے متعلق کئی دستاویزات ملے ہیں۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی عدالت میں بھرتی بدعنوانی کیس کے دوران ای ڈی نے عدالت کو مطلع کیا کہ 20اور 21مارچ کو پرائمری ٹیچر کی بھرتی بدعنوانی کے معاملہ میں پکڑے گئے آیان شیل سے پوچھ گچھ کے دوران افسران کو کئی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔