حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل حکام مسافروں کی سہولت کو بڑھانے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے اسٹیشنوں کے قریب تجارتی اور رہائشی احاطے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں تاکہ اسٹیشن کے احاطے سے براہ راست جڑنے والی اسکائی واکس بنائیں ۔ مصروف سڑکوں پر پیدل ٹریفک کو کم کرنا اور دفاتر ، مالز اور ہاوسنگ کمیونٹیز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے ۔ عہدیداروں نے جاری تعمیرات پر روشنی ڈالی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر بالا نگر میٹرو اسٹیشن سے فینکس اینڈ مارک مال تک ایک اسکائی واک اور اس کے علاوہ ایک اور ایل بی نگر اسٹیشن سے واسوی آنند نیلیم کامپلکس تک 25 ایکر پر ترقی کرتے ہوئے 33 منزلوں کے 12 ٹاور ہیں ۔ ناگول ، درگم چیرو اور کوکٹ پلی اسٹیشن پر بھی اس طرح کے رابطوں کے لیے بات چیت کی جارہی ہے اور امید ہے کہ ان کاموں کا بھی بہت جلد اعلان کردیا جائے گا ۔ جس سے ٹریفک کا مسئلہ بھی ختم ہوگا اور اسٹیشنوں کے اطراف چہل پہل برقرار رہے گی ۔۔ ش