میٹرو ریل کا دوسرا مرحلہ : 2.5 کیلو میٹر تک انڈر گراؤنڈ میٹرو ریل ہوگی

   


حیدرآباد میٹرو ریل میں 5 سال میں 31 کروڑ مسافرین نے سفر کیا: این وی ایس ریڈی
حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے انکشاف کیا کہ شہر حیدرآباد میں دوسرے مرحلہ کی رائے درگم تا شمس آباد ایر پورٹ میٹرو ریل تعمیرات میں ڈھائی کلو میٹر تک تعمیرات زیر زمین ہوں گی۔ انہوں نے حیدرآباد کے امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن میں میٹرو ریل کی تعمیر کے پانچ سال کی تکمیل پر تقریب سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ آئندہ ماہ 9 ڈسمبر کو دوسرے مرحلہ کی میٹرو راہداری رائے درگم تا ایرپورٹ ( 31 کلو میٹر ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا شیڈول تیار ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔31 کلو میٹر طویل پراجکٹ میں 2.5 کلو میٹر میٹرو ریل انڈرگراؤنڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کاریڈور پر 6,250 کروڑ کے اخراجات ہیں اور تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کریگی۔ منیجنگ ڈائرکٹر میٹرو ریل نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کو عوام کا مثبت ردعمل ابتداء سے ہی حاصل ہوا ہے۔ شہر میں میٹرو ریل کے پہلے دن 2 لاکھ عوام نے میٹرو ریل میں سفر کیا تھا۔ فی الحال روزانہ چار لاکھ 40 ہزار افراد میٹرو ریل میں سفر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں فی الحال تین کاریڈور میں 69.2 کلو میٹر میٹرو ریل چلائی جارہی ہے۔ 5 سال میںحیدرآباد میٹرو ریل میں 31 کروڑ عوام نے سفر کیا ہے۔ن