میٹرو شہروں کے لیے آر ٹی سی کی اے سی سلیپر بسیس

   


حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : علحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں ، بڑے شہروں کیلئے اے سی سلیپر کلاس بسوں کو چلایا جائے گا ۔ آر ٹی سی میں 16 اے سی سلیپر کلاس بسوں کو شروع کیا جائے گا چنانچہ اس کیلئے اشوک لی لینڈ کو ایک آرڈر دیا گیا ہے ۔ ان بسیس کا آغاز توقع ہیکہ دسمبر 2022 تک ہوگا ۔ آر ٹی سی عہدیداروں کے مطابق اے سی سلیپر کلاس بسوں کو حیدرآباد سے ممبئی ، بنگلورو ، چینائی ، وشاکھا پٹنم ، شرڈی اور تروپتی کیلئے چلایا جائے گا جس سے طویل فاصلہ کے مسافرین ان کے مقامات کو پہنچنے ان سروسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ہر اے سی بس میں تقریبا 36 برتھس ہوں گے ۔ اے سی سلیپر بسوں میں سفر آرام دہ ہوتا ہے ۔ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( آپریشنس ) پی وی مونی شیکھر نے کہا کہ اے سی سلیپر بسوں کے علاوہ ہم نے 21 نان اے سی سلیپر بسوں کیلئے بھی آرڈر دیا ہے جو کاکناڈا ، کڑپہ ، کرنول ، تاڑی پتری ، بھیماورم اور آندھرا پردیش کے دوسرے مقامات کیلئے چلائی جائیں گی ۔ یہ نان اے سی سلیپر بسیس Hire اساس پر چلائی جائیں گی ۔