حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : میٹرو ریل پراجکٹ کے فیز II کے لیے تفصیلی پراجکٹ رپورٹس (DPRs) جلد ہی ریاستی حکومت کے پاس اس کی منطوری اور مرکزی حکومت کے پاس روانہ کرنے کے لیے داخل کی جائیں گی ۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ ( ایچ ایم آر ایل ) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کل یہ بات کہی ۔ فیز II میں میٹرو ریل راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ، شمس آباد ، پرانا شہر اور دیگر مضافاتی علاقوں کا احاطہ کرے گی ۔ کل یہاں رسول پورہ میں میٹرو ریل بھون میں ترنگا لہرانے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے این وی ایس ریڈی نے کہا کہ فیز II میٹرو ریل پراجکٹ حیدرآباد کو ایک عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے ۔۔