کیا امرت کال اور اچھے دن یہی ہے ، ہریش راؤ کا بی جے پی سے استفسار
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے عوامی زندگیوں کا تحفظ کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ کرنے مرکز کے فیصلے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ اقدام غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو میڈیسن سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ بخار ، انفیکشن ، بی پی ، جلدی امراض ، نمونیا کے علاوہ دیگر امراض کے لیے استعمال ہونے والے ادویات کے علاوہ پین کلر ، اینٹی باٹکس ، اینٹی انفیکٹیو جیسی 800 سے زیادہ ادویات کی قیمتوں میں 12 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جو غریب و متوسط طبقہ پر اضافی مالی بوجھ ہے ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی حکومت عام افراد کو پریشان کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ وقفہ وقفہ سے پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیاس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد امراض میں مبتلا ہونے پر جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والی میڈیسن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے بی جے پی سے استفسار کیا کہ کیا یہی امرت کال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھے دن نہیں مرنے کے دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی کا زوال شروع ہوگیا ہے ۔مرکزی حکومت عوام کو راحت فراہم کرنے کے بجائے ان کا جینا حرام کررہی ہے ۔ ۔ ن