اپنے مداحوں سے بھی انہوں نے کسانو ں کی مدد کرنے پر زوردیا
نئی دہلی۔گلوکار میکا سنگھ نے اپنے واٹر برانڈ کی شروعات کی اور مرکز کے نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کے لئے ہزاروں پانی کی بوتلیں روانہ کی ہیں۔
اپنے مداحوں سے بھی انہوں نے کسانو ں کی مدد کرنے پر زوردیاہے۔ میکا نے کہاکہ”مذکورہ کسان صرف اپنے حقوق کے لئے احتجاج نہیں کررہے ہیں۔ یہ ملک کے لئے ہے۔اگر کسانوں کو ایسا ہی چھوڑ دیاجائے گاتو ساری فوڈ چین متاثرہوجائے گی۔
مذکورہ کسانوں نے بالخصوص جس کا تعلق پنجاب سے ہے‘ بڑی جرت کا مظاہرہ کررہے ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ”جو کچھ بھی معمولی ہو اس کو ہمارے طریقے سے انجام دیاجانا چاہئے۔
میں کسانوں کے ساتھ ہوں اور مجھے امیدہے کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے اور ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔سردیوں میں کسانوں کا فوت ہونا اور باہر جانا ناقابل برداشت ہے‘ میں ہر کسی سے درخواست کرتاہوں کہ وہ کسانوں کی مدد کے لئے آگے ائیں“۔
قبل ازیں پنجاب کے اداکار وگلوکار دلجیت دوسانحہ اور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے پنجاب‘ ہریانہ اور دیگر ریاستوں کے کسانوں کی حمایت کی ہے۔
مذکورہ کسانوں نے دہلی کی سرحد پر 26نومبر سے مرکز کے زراعی قوانین سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔