میکسوین ہندوستان کے خلاف آسٹریلیائی اوپنر ہوں گے !

   

پرتھ ۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان بارڈر ۔گواسکر ٹرافی22 نومبر کو شروع ہونے جا رہی ہے۔ 25 سالہ آسٹریلیائی بیٹر کو 1992 کے بعد پہلی بار5 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ عثمان خواجہ کے ساتھ ٹیم کے دوسرے اوپنر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا نے ابھی تک بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ 25 سالہ نیتھن میکسوین کو اوپننگ میں آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ٹسٹ اوپنر کے طور پر دائیں ہاتھ کے بیٹر نیتھن میکسوین کے منتخب ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں کیونکہ رکی پونٹنگ نے بھی ان کے نام کی وکالت کی ہے۔ اسی دوران ایک اور سابق آسٹریلیائی کپتان ٹم پین کو نیٹ میں خود ہی پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔ رکی پونٹنگ ابتدائی مقام کے لیے نیتھن میکسوین کے نام کی وکالت کرنے کی وجہ انڈیا اے کے خلاف پہلے غیر سرکاری ٹسٹ میں ان کی کارکردگی ہے۔ 25 سالہ بیٹر نے انڈیا اے کے خلاف آسٹریلیا اے کی کپتانی کی اور اسے فتح سے ہمکنارکیا۔ وہ اپنی کپتانی میں کھیلے گئے میچ کی دونوں اننگز میں ٹیم کے ٹاپ اسکورر تھے۔ نیتھن میکسوین نے پہلی اننگز میں 39 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے88 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی اور ٹیم کی جیت میں مدد کی۔ آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کے دوسرے دعویدار بھی کھیل رہے تھے جن میں کیمرون بینکرافٹ، مارکس ہیرس، سیم کانسٹاس جیسے نام شامل تھے لیکن یہ سب اپنا نشان نہ چھوڑ سکے۔