نئی دہلی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریزکے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کے بارے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اس آل راؤنڈر معین علی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرتے۔ بین اسٹوکس کی زیرقیادت ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف افتتاحی میچ کے لیے لائن اپ کا اعلان کیا۔ 35 سالہ آل راؤنڈر معین علی نے 2021 کے موسم گرما کے آخر میں ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیارکرلی تھی لیکن جیک لیچ کے زخمیہونے کے بعد ٹسٹ کپتان اسٹوکس اور ہیڈکوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ بات چیت کے بعد معین علی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔میں معین علی کو نہیں منتخب نہیں کرتا لیکن میں بین اسٹوکس نہیں ہوں، میں بز بال نہیں ہوں۔ یہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کے بارے میں سوچیں تو حیرت انگیز ہے کیونکہ معین علی نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی لے لی تھی۔ ستمبر 2021 میں سبکدوش ہوئے اور پھر برینڈن میک کولم کے ساتھ پاکستان کے دورے سے پہلے واپس آنے کے بارے میں بات کی اور بنیادی طور پرکہا کہ وہ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ اور ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ اس لیے میں ان وجوہات کی بنا پر معین کو موقع نہیں دوں گا ۔ معین علی نے اب تک آسٹریلیا کے خلاف11 ٹسٹ میچوں میں20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور11 ٹسٹ میں 25.05 کی اوسط سے 476 رنز بنائے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔