راہول گاندھی کے ہاتھوں ساورکر کی تذلیل کے کچھ گھنٹوں بعد مہارشٹرا میں کانگریس کی ساتھی مذکورہ شیو سینا نے ساورکر کو ایک ”بھگوان“ قراردیا اور جس کا”احترام“ کیاجانا چاہئے۔
نئی دہلی۔بھار ت بچاؤ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں ہوئے ہنگامہ کی وجہہ ”ریپ ان انڈیا“ والے تبصرے پر وہ ”مرجائیں“ گے مگر معافی نہیں مانگیں گے۔
رام لیلا میدان میں منعقدہ مذکورہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا کہ”پارلیمنٹ میں بی جے پی نے مجھ کو کل بتایاکہ’راہول جی آپ نے ایک تقریر کی ہے۔ اس کے لئے معافی مانگی‘۔
میرا نام راہول ساورکر نہیں ہے۔ میرا نام راہول گاندھی ہے میں مر جاؤں گا مگر سچ بولنے پر معافی نہیں مانگوں گااور نہ ہی کانگریس کا کوئی شخص ایسا کرے گا“۔
ان کا تبصرہ ہندوتوا نظریہ کے لیڈر وی ڈی ساورکر پر نشانہ تھا۔ انہو ں نے کہاکہ ”یہ نریندر مودی اور ان کے نائب امیت شاہ ہیں جنھیں معاشیت کو تباہ کرنے پر معافی مانگنا ہوگا“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستان کے سارے دشمن چاہتے تھے کہ اس کی معیشت جواس کی طاقت ہے اسکو تباہ کیاجائے۔
یہ کام (معیشت کی تباہی کا) کوئی دشمن نے نہیں کیاہے‘ مگر وزیراعظم نریندر مودی نے خود کیاہے‘ اور اب بھی وہ خود کو ایک وطن پرست کہتے ہیں“۔
راہول گاندھی کے ہاتھوں ساورکر کی تذلیل کے کچھ گھنٹوں بعد مہارشٹرا میں کانگریس کی ساتھی مذکورہ شیو سینا نے ساورکر کو ایک ”بھگوان“ قراردیا اور جس کا”احترام“ کیاجانا چاہئے۔
جمعرات کے روز جھارکھنڈ میں ایک الیکشن ریالی کے دوران راہول گاندھی ملک میں عورتوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے حوالے سے حکومت کوتنقید کانشانہ بنایاتھا۔
انہوں نے کہاتھا کہ ”مودی اکثر کہتے ہیں ’میک ان انڈیا‘ مگر ان دونوں جب کبھی آپ دیکھتے ہیں یہ’ریپ ان انڈیا“ ہوگیاہے“۔