میہول چوکسی نے ہندوستانی پاسپورٹ واپس کردیا

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بینک فراڈ کے ملزم میہول چوکسی نے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ گیانا میں ہائی کمیشن کو واپس کردیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔ چوکسی پنجاب نیشنل بینک کی دھوکہ دہی کے ملزمین میں شامل ہے جس نے گذشتہ سال اینٹیگا کی شہریت حاصل کرلی تھی ۔ ہندوستانی شہریوں کو کسی بیرونی ملک کی شہریت حاصل کرنے پر اپنا پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے چوکسی کو ہندوستان لانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت اینٹیگا کے ساتھ سفارتی سطح پر مراسلت وغیرہ بھی ہو رہی ہے ۔ چوکسی بینک دھوکہ دہی میں ہندوستان کو مطلب ہے ۔