حیدرآباد 18جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہیلت ڈپارٹمنٹ نے 8 نئے سرکاری میڈیکل کالج میں 872 ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کو منظوری دی ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ایک سال کی مدت کیلئے کنٹراکٹ کی بنیاد پر یہ تقررات کئے جائیں گے ۔ نئے تقررات 31 مارچ 2025 تک یا پھر باقاعدہ جائیدادں کو پر کئے جانے تک برقرار رہیں گے ۔ گدوال ، نارائن پیٹ ، ملگ ، یادادری و مہیشورم اور قطب اللہ پور میں نئے سرکاری میڈیکل ٹریننگ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرس ، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور پروفیسرس کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ہر میڈیکل کالج میں 109 نئے ٹیچنگ اسٹاف کا تقرر ہوگا جس میں 25 پروفیسرس ، 28 اسوسی ایٹ پروفیسرس اور 56 اسسٹنٹ پروفیسرس شامل ہیں۔ 8 نئے میڈیکل کالجس کے قیام کے بعد ریاست میں میڈیکل کالجس کی تعداد 34 ہوجائیگی۔ 1