نائب صدر دھنکڑ نے کئی عالمی قائدین سے کی ملاقات، آج ہندوستانیوں سے کریں گے خطاب

   

بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے موقع پر کئی عالمی قائدین سے ملاقات کی۔ ہندوستان کے نائب صدر کے آفس نے ٹوئٹ کیا، ’عزت مآب نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے آج قطر کے ال بائط اسٹیڈیم م یں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے موقع پر عالمی قائدین کے ساتھ میٹنگ کی۔‘ انہوں نے جیبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوئیلا سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی لائبریریا کے صدر جارج ویہہ، سینیگال کے صدر میکی سال، ایکواڈور کے نائب صدر الفریڈو بوریرو اور لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔