نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے منگل کے روزنائب صدر کے انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال20جولائی کو ہوگی اور 22 جولائی تک نام واپس لئے جاسکیں گے ۔کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو پولنگ 6اگست کو ہوگی۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے عہدے کی مدت 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔