نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر کا اے پی میں دورہ

   

حیدرآباد 17اگست(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر آندھراپردیش کے نیلور ضلع کی کے ایک روزہ دورہ پر ہیں۔ تروپتی سے نیلور آمد پر پولیس پریڈ گراونڈ میں گورنر عبدالنذیر، ریاستی وزرا نارائنہ، اے رام نارائن ریڈی اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ ضلع کے سرسوتی نگر کے اکشرودیالیہ پہنچے ۔ انہوں نے اسکول کی جانب سے چلائے جانے والے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے مہارت کی فروغ کی تربیت کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔