نائجر پر قابض فوجی جنتا کے مالی اثاثے منجمد

   

نیامے : مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکوواس نے نائیجر میں فوجی بغاوت کے موجب فوجی جنتا اور ان سے وابستہ شخصیات پر مالی پابندیاں لگا دی ہیں۔نائیجیریا کے صدر اور ایکوواس کے سربراہ بولا احمد تینوبوکے مشیر برائے ذرائع ابلاغ و تعلقات عامہ اجوری گیلالے نے اس حوالے سے بتایا کہ تیونبو نے نائیجیریا کے مرکزی بینک سے نائجر میں فوجی جنتا اور اس کے حامیوں پر مالی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تینوبو نے سات روزہ الٹی میٹم کی میعاد پوری ہونے کے بعد ایکوواس کی جانب سے نائیجر میں فوجی جنتا پر مالی پابندیوں سے متعلق بھی اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ایکوواس نے نائیجر کے فوجی جنتا کو معزول صدر محمد بازوم کی رہائی اور عہدے پر واپسی کے لیے سات روزہ مہلت دی تھی جو کہ 6اگست کو پوری ہو گئی تھی۔ دریں اثنا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مالی اور برکینا فاسو نے کہا ہے کہ وہ ایکوواس سے نائیجر میں ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کرے۔