ابوجا : نائیجیریا کے صوبہ باوچی میں شدید بارش کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق، باوچی سے متصل گاماوا کے مضافاتی دیہاتوں میں کئی روز سے جاری بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی۔ بتایا گیاہے کہ اس آفت کی وجہ سے 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ تقریبا 100 افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
صومالیہ میں دہشت گرد حملہ
5 افراد ہلاک
موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم حملے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس افسر نور عبدالرحمان نے بتایا کہ خودکش حملہ موغادیشو۔افگوئے ہائی وے پر ایک پولیس چوکی کے قریب کیا گیا۔عبدالرحمن نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے اور حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔