تلگو ریاستوں کے امیدواروں کا شاندارمظاہرہ، 993 کوالیفائیڈ میں جنرل کوٹہ سے 345 امیدوار منتخب
حیدرآباد۔/23 مئی،( سیاست نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس این وینکٹیشورلو کی دختر این اوما ہراتھی نے یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سرویسس 2022 امتحانات میں ملک میں تیسرا رینک حاصل کیا۔ اوما ہراتھی کا تعلق آئی آئی ٹی حیدرآباد سے ہے۔ سیول سرویس امتحانات میں تلگو ریاستوں کے امیدواروں نے ٹاپ رینک حاصل کرتے ہوئے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ تروپتی کے جی وی ایس پون دتا نے آل انڈیا 22 واں رینک حاصل کیا جبکہ ایس سری سائی ارشت کو 40 واں، اے سائی کرشنا کو 94 واں، اے شیوا مورتی ریڈی کو 132 واں، آر وسنت کمار کو 157 ، کے مہیش کمار کو 200 ، آر جے سمہا ریڈی کو 217 ، بی اوما مہیشور ریڈی 270 ، سی ایچ کلیانی 285 ، پی وشنو وردھن ریڈی 292 ، جی سائی کرشنا 293 ، وی لکشمی سجاتا 311 ، این چیتنا ریڈی 347 ، ایس وائی شروتی 362 ، وائی سشمیتا 384 ، سی ایچ شراون کمار ریڈی 426 ، بی ونوتنا 462 اور اپوروا مندا کو 646 واں رینک حاصل ہوا۔933 کوالیفائیڈ امیدواروں میں 345 جنرل کوٹہ سے منتخب ہوئے جبکہ EWS سے 99 ، OBC سے 263 ، SC طبقہ سے 154 اور ST طبقہ کے 72 امیدوار شامل ہیں۔ 180 امیدوار آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوئے جبکہ آئی ایف ایس کیلئے 38 ، آئی پی ایس کیلئے 200 اور سنٹرل گروپ اے سرویسس کیلئے 473 اور گروپ سرویسیس کیلئے 131 امیدوار منتخب ہوئے۔ر