نارائن پیٹ ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے دیہی ترقیاتی کام اور کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات جاری ہیں ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ، شریمتی ہری چندنا ، آئی اے ایس نے نارائن پیٹ اوٹکور اور دھواڑہ منڈلوں کے مواضعات میں جاری کسانوں ویدکا بھون کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ عہدیداروں اور کنٹراکٹروں کو ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی کے حصہ کے طور پر شروع کئے جانے والے قبرستان کمپاونڈ وال ، علحدگی شیڈس اور کسان پلیٹ فارم کی تعمیر کا کام حکام اور عوامی نمائندوں کے اشتراک اور تعاون سے فوری طور پر مکمل کرلیا جائے ۔ اس موقع پر آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر چیرلہ سرینواسلو ، متعلقہ عہدیادر ، مواضعات کے سرپنچ و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے اوٹکور کے موضع بیجوار ، پھولماڑی ، نارائن پیٹ منڈل کے چناچڑم اور دھنواڑہ منڈل مستقر کے علاوہ موضع گنوموکلہ میں جاری کسانوں کے ویدکا بھون کے تعمیری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔