نارائن پیٹ میں کمیونسٹ قائدین کی غیر معینہ بھوک ہڑتال

   

بار اسوسی ایشن کا اظہار یگانگت ، کسان مخالف سیاہ قوانین کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں کسان مخالف تین بلوں کی منظوری کے خلاف اور ان سیاہ قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ۔ بائیں بازو کی تنظیموں نے جس کی قیادت AITUC کر رہی ہے ۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے سوامی ویویکانندا میونسپل پارک کے روبرو ، غیر معینہ مدت کیلئے زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے ۔ جس کی تائید مختلف سیاسی تنظیموں نے کی ہے ۔ آج نارائن پیٹ بار اسوسی ایشن کے صدر مسٹر دامودھر گوڑ نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور بھوک ہڑتال بیٹھتے ہوئے کسانوں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے اپنی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت اقتدار کے نشہ میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں اور کسانوں سے رائے مشورہ کے بغیر کسان مخالف بال پاس کیا ہے ۔ جو جمہوریت کیلئے اچھی علامت نہیں ہے ۔ مسٹر کنڈنا اے آئی ٹی یو سی کے ضلعی جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کے ساتھ ہٹ دھرمی اور ان کے ساتھ جارہانہ رویہ اختیار کرکے غریب کسانوں کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے اور چور دروازہ سے مالداروں کو غریب کسانوں پر ظلم و زیادتی کا موقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی یہ تحریک دہلی اورپنجاب تک محدود نہیں ہے ۔ یہ اب آل انڈیا کے کسانوں کی آواز اور تحریک بن چکی ہے ۔ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ کسانوں کے مطالبات کو نظر انداز کرکے وہ جو چاہے کرسکتی ہے یہ بہت بڑی بھول ہوگی ۔ اس موقع پر بائیں بازو جماعتوں کے قائدین ، وینکٹ رام ریڈی ، پی رامو ، کاشی ناتھ و دیگر موجود تھے ۔