کولکاتا: ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میںسی بی آئی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نام کو بھی شامل کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہیکہ اس معاملے کو بنگال سے باہر منتقل کیا جائے کیونکہ بنگال کے موجودہ صورتحال میں ناردا اسٹنگ آپریشن کے ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے ۔وزیر قانون ملئے کھٹک اور رکن پارلیمنٹ کلیان مکھرجی کے نام کو بھی شامل کی گیا ہے ۔سی بی آئی نے کہا ہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ماخوذ ریاستی وزرا فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، ممبر اسمبلی اور سابق وزیر شوبھن چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ممتا بنرجی نے جس طریقے سے مداخلت کیا اور سی بی ائی کے دفتر میں 6گھنٹے تک موجود رہیں اس سے یہ اندیشہ ہے کہ اس کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔سی بی آئی نے دفعہ 406کے تحت اس معاملے کو دوسری ریاست میں منتقل کرنے کی کلکتہ ہائی کورٹ کی درخواست دی ہے ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ اس معاملے میں ملزم کی عدالتی تحویل برقرار رکھے۔