نارمل مانسون کی توقع

   

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو اس سیزن نارمل مانسون حاصل ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو اپنی پیش قیاسی میں کہا کہ جنوب مغربی مانسون جو ملک کے 75 فیصد علاقہ کا احاطہ کرتا ہے، معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے۔ ایسا ہوتا ہے تو معیشت کیلئے اشد ضروری راحت ملنے کی توقع ہے۔