نارکو ٹیررزم سب سے بڑا خطرہ :منوج سنہا

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ دو بڑے خطرات کے طور پر ابھر رہے ہیں جن کا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ایک با صلاحیت فورس ہے اور یہ فورس یونین ٹریٹری کے وقار و آبرو کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہکے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں منعقدہ پولیس کی ایک پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔