ہوسٹن۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ناسا کے خاتون خلاء بازوں کا پہلا اسپیس واک 21اکٹوبر کو ہوگا۔ یہ دوخاتون خلاء باز کرسٹینا کوچ اور جسیکا میر21 اکٹوبر کو خلاء میں پہنچ کر خلاء میں چہل قدمی کریں گی۔ یہ دونوں خلاء باز انٹرنیشنل اسپیس اسوسی ایشن سولار پاور سسٹم کیلئے دو نئی بیاٹریوں کو چالو کریں گی۔ ناسا نے اس سے قبل مارچ میں کوچ کے ہمراہ تمام خاتون خلاء بازوں کی اسپیس واک کرائی تھی۔ کوچ خلاء باز اینے میگلن ان کے ہمراہ تھے۔ انہیں تبدیل کرکے مرد ساتھی نک ہیگ کو مقرر کیا گیا تھا۔
