ناسک: ناسک ضلع کے ست پور علاقے میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) کی کارروائی کے دوران 239 کلو جعلی پنیر برآمد کیا گیا، جس کی مالیت 48 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے ۔ حکام نے فوری طور پر ضبط شدہ پنیر کو موقع پر ہی تلف کر دیا تاکہ اسے مزید فروخت یا استعمال سے روکا جا سکے ۔ ایف ڈی اے حکام کے مطابق، انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ست پور علاقے میں سائی انٹرپرائزز کے نام سے قائم ایک فیکٹری میں جعلی پنیر تیار کیا جا رہا ہے ۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پیر کے روز خصوصی ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں جعلی پنیر ضبط کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ پنیر کو عوام کی صحت کے پیش نظر فوراً تلف کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بازار میں دستیاب دودھ اور اس سے بنی اشیاء کے معیار پر نظر رکھیں اور اگر کسی بھی غیر معیاری یا مشتبہ چیز کی نشاندہی ہو تو فوری طور پر حکام کو مطلع کریں تاکہ صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔