نام تبدیل کرنے کی ترکی کی درخواست قبول :اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے تمام سرکاری دستاویزات میں جمہوریہ ترکی کا نام تبدیل کرنے کی ترکی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے ۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘فوری طور پر جمہوریہ ترکی کا نام تبدیل کر کے جمہوریہ ترکئے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا طویل (سرکاری) نام: جمہوریہ ترکئے ، مختصر نام: ترکئے (انگریزی حروف تہجی کی پلیس منٹ میں کوئی تبدیلی نہیں)۔