ناٹو میں شمولیت کیلئے مدعو کیا جائے: یوکرین

   

کیف : یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ناٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ناٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔ یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد ناٹو میں شمولیت اختیار کرلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناٹو کو چاہیے کہ اس بارے میں جلد اور واضح موقف اپنائے۔ اس سے پہلے زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لئے مغرب پر زور ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو F-16 اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔ ادھر امریکی میڈیا نے امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے دورہ یوکرین کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ولیم برنس نے صدر زیلنسکی اور یوکرین انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی۔
بالٹی مور میں فائرنگ، 2افراد ہلاک
نیویارک : امریکہ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق رات 12:30 بجے فائرنگ سے متعلق متعدد فون کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر روانہ ہوئے تھے۔

ولیم برنس کا یوکرین کا یہ سفر ویگنر گروپ کی بغاوت سے پہلے ہوا تھا اور ولیم برنس کی ملاقات میں ویگنر گروپ کی بغاوت موضوع نہیں تھا۔