حیدرآباد: ناگر جنا ساگر میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ عام کا راستہ ہموار ہوچکا ہے۔ جلسہ عام کو روکنے کیلئے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ہیما کوہلی کی قیامگاہ پر ہاوزموشن داخل کی گئی تھی جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا۔ اس طرح چیف منسٹر کے جلسہ عام کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں۔ چیف منسٹر 14 اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلہ میں ناگرجنا ساگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ہائی کورٹ میں کل ایک درخواست داخل کرتے ہوئے کسانوں کی تنظیم نے چیف منسٹر کے جلسہ کو منسوخ کرنے کی خواہش کی تھی۔ عدالت نے اس درخواست کو قبول نہیں کیا جس پر چیف جسٹس کے روبرو ہاوز موشن درخواست پیش کی گئی۔