ناگرجنا ساگر کریسٹ گیٹس سے پانی کا بہاو

   

Ferty9 Clinic

کنٹراکٹرس کے ناقص کاموں سے مسائل پیدا ہونے کا دعوی
حیدرآباد/31اگسٹ ( سیاست نیوز) ناگر جنا ساگر پراجکٹ کے ’ کریسٹ گیٹس‘ انتہائی غیر معیاری ہوجانے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پانی لیک ہورہا ہے۔ چونکہ ناگرجنا ساگر کی سطح آب تقریبا پر ہے اس وجہ سے پانی زیادہ بہہ رہا ہے ۔ پانی کے بہنے کو روکنے ہر سال گرما میں کریسٹ گیٹس کو (Rubber Seals) لگا کر لوہے کی رسی کو گریسنگ کی جاتی ہے ۔ عہدیدار اس سال بھی ایسا کرنے کا دعوی کر رہے ہیں لیکن پانی کافی مقدار میں لیک ہورہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الوقت ناگر جنا ساگر میں جملہ 590 فیٹ کے منجملہ سطح آب 586.60 فیٹ ہے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے پانی کی لہریں اُچھل کر ’کریسٹ گیٹ ‘کے ذریعہ پانی کافی مقدار میں بہہ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگرجنا ساگر ڈیم پر سابق میں زائد از 100 ملازمین کام کیا کرتے تھے لیکن اب صرف دس پندرہ ملازمین ہیں جس کی وجہ سے کاموں کی ذمہ داری کنٹراکٹرس کے حوالے کی جارہی ہے اور کنٹراکٹرس معیاری کام نہ کرنے کی وجہ سے نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ناگرجنا ساگر کے ریٹائرڈ انجینئروں کے مطابق ’ کریسٹ گیٹس ‘ کے ربر سیلس کی بہتر تبدیلی نہ ہونے سے کریسٹ گیٹ کے ذریعہ پانی لیک ہورہا ہے۔ پانی کا بہاو کم ہو تو تیراکوں کی مدد سے کچھ اقدامات کئے جاتے تھے لیکن اس مرتبہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔