ناگرجناساگر پراجکٹ کے 10 دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی) ناگرجناساگر پراجکٹ میں پھر پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد حکام نے اس کے 10 دروازوں کو پانچ فٹ اٹھا کر 80,580 کیوسک پانی چھوڑا۔ بالائی علاقوں میں بارش سے 2,14,231 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا۔دروازے کھول کر 1,31,231 کیوسک نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ پراجکٹ کی مکمل سطح 590 فٹ کے برخلاف 589.60 فٹ درج کی گئی ۔