ناگی ریڈی پیٹ کی رچنا ریڈی بی جے پی میں شامل

   

یلاریڈی : منڈل ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ایڈوکیٹ شریمتی راچنا ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بی جے پی کی تیسرے مرحلہ کی پرجا سنگراما یاترا کے آغاز کے موقع پر نلگنڈہ میں منعقدہ جلسہ عام پر زعفرانی کھنڈوا ڈال لیا ۔ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایڈوکیٹ رچنا ریڈی کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے ہوئے اُنھیں شامل کرلیا ۔ واضح رہے کہ ملنا ساگر میں غرق ہونے والے متاثرہ کسانوں کی اراضیات کیلئے رچنا ریڈی نے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے خلاف کیس لڑیں تھیں اور کے سی آر نے بھی اسمبلی کے دوران ایڈوکیٹ رچنا ریڈی سے متعلق بیان بھی دیا تھا ۔ شریمتی رچنا ریڈی نے ماضی میں ٹی جی ایس پارٹی میں رہیں پھر اُس سے علیحدگی اختیار کرلی ، اس طرح انھوں نے کچھ حد تک ریاستی حکومت کو پریشان کر رکھا تھا ۔