نتیش کمار عوام سے معافی مانگیں: میرواعظ عمر فاروق

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔ 20 ڈسمبر (ایجنسیز) میرواعظ عمر فاروق نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب کھینچنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان اس معاملہ میں معافی مانگنے کو کہا ہے۔ میرواعظ نے زبردست نقاب ہٹانے کو انسانی وقار، عزت نفس اور اخلاقی حدود کی سریحاً خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اختیار، طاقت یا دفتر کا کوئی عہدہ کسی دوسرے شخص کی عزت نفس میں مداخلت کا حق نہیں دیتا۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ جب عوام کے وقار کو پامال کیا جاتا ہے ، خاص طور پر کسی صاحب اختیار کے ذریعہ تو یہ معاشرہ میں ایک پریشان کن اور خطرناک پیغام دیتا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ یہ اخلاقی ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ اس خاتون سے اپنے فعل کے لیے معافی مانگیں اور ان تمام عناصر کو جو اس غیر اخلاقی عمل کو نام نہاد ترقی کے نام پر دفاع کر رہے ہیں اس روش کو انہیں ترک کرنا چاہیے۔