بہار اسپیشل آرمڈ پولیس بل2021 پر بحث کے دوران منگل کے روز بہار قانون ساز اسمبلی میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اس دوران اپوزیشن کی مرکزی جماعت آر جے ڈی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ایوان کے اندر بھی پولیس کی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے سے یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعلی آر ایس ایس کے زیر اثر آچکے ہیں۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، “بہار قانون ساز اسمبلی کے شرمناک واقعہ سے یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعلی مکمل طور پر آر ایس ایس / بی جے پی کے زیر اثر آچکے ہیں.جمہوریت کو پامال کرنے والوں کو حکومت کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے.اپوزیشن اب بھی عوامی مفاد میں آواز اٹھائے رکھے گی ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔