نتیش کے انڈیا بلاک چھوڑنے سے فرق نہیں پڑے گا

   

Ferty9 Clinic

دربھنگہ : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی۔ایم ایل) کے پولٹ بیورو کے رکن دھیریندر جھا نے کہا ہے کہ نتیش کمار کے عظیم اتحاد چھوڑکر جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اتوار کو پارٹی کے ضلع سکریٹری بیدیا ناتھ یادو کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جھا نے کہا کہ مالے کے اراکین اسمبلی نے دلتوں اور غریبوں کو اجاڑنے کے خلاف ایک بڑی مہم چلائی اور تب حکومت نے فیصلہ کیا کہ متبادل انتظامات کے بغیر کسی کو نہیں اجاڑا جائے گا۔ تنظیم نے اساتذہ، ملازمین، آشا، آنگن واڑی کے مسائل پر حکومت کو مجبور کیا، مہنگائی و بے روزگاری اورمودی کے اڈانی ۔امبانی راج کے خلاف مسلسل مہم جاری رکھی ہے ۔ مالے لیڈر نے کہا کہ عوام نتیشکمار کے نوکر شاہی طرز حکمرانی سے پریشان ہیں اور سی پی آئی (ایم ایل) اس طرز حکمرانی کے خلاف ایوان سے لیکر سڑکوں پر احتجاج کرتی رہی ہے ۔ مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے پچھلے 10 سالوں میں پورے متھلاخطے کوٹھگنے کاکام کیاہے ۔ اس بار متھلانچل کے ہر گاو ں میں میٹنگ کرکے بی جے پی کے خلاف زوردار مہم چلائی جائے گی اور آنے والے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قرارداد لائی جائے گی۔