اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کے خلاف کھلے تشدد کو ہوا دیتے ہوئے پنکی چودھری نے کہاکہ ”تیری گردن کاٹ کر میرا نام بڑھائیں گے“۔
ہندو راشٹریہ دل کے سربراہ اور یاتی نرسنگ آنند کے ساتھ پنکی چودھری نے اترپردیش کے ایک اسکول میں تقریر کرتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی کا سرقلم کرنے کی اپنے ساتھیوں کو ترغیب دی ہے۔
سوشیل میڈیا پر منظرعام پر آنے والے ایک ویڈیو میں چودھری غازی آباد کے جے ڈی اسکول میں تقریر کرتے ہوئے نظر آرہا ہے جس میں وہ ہندوتوا حامیوں کو ہندو رکشا دل کے ممبرس کو اویسی کا سرقلم کرنے کی ترغیب دیتا ہوا دیکھائی د ے رہا ہے۔
چودھری کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”جب تک ہندو رکشا دل کے رضاکار اورجنگجو متحدہ طو ر پر ایک یونٹ بن کر کام کریں گے اور ہندوتوا کے راستے پر چلیں گے۔ یہ تمہارا(اویسی) سرقلم کردیں گے اور میرا نام کریں گے“۔
ہجوم کی جانب سے چودھری کی ستائش کی گی او رتقریر کے بعد ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے گئے۔