نریندر مودی انتخابات جیتے ہیں تو ہند ۔ و ۔ پاک میں بہتری آسکتی ہے : ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں

,

   

Ferty9 Clinic

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈین حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دوبارہ جیت سے مسئلہ کشمیر پر کچھ پیشرفت اور مذاکرات کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے بعد اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی تو امن مذاکرات کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی انتخابات میں جیتے تو پاک بھارت میں بہتری آ سکتی ہے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا امکان ہے۔ تاہم کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ بی جے پی کے خوف سے مذاکرات سے ہچکچائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے سے متعلق اعلان پر تشویش ہے۔ نریندر مودی اسرائیلی وزیراعظم کی طرح قومی جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔