نشہ میں دھت پولیس اہلکار نے دیڑھ سال کے بچے کو سگریٹ سے جلایا’پچاس سے زائد ضربات

,

   

چے کے والد ناگ پور میں ہیں اورواردات کے وقت گھر پر بچے کی ماں ہی موجود تھی۔موقع ملتے ہی اویناش اپنے مکان مالک کے بچے کو کمرے میں لے گیا اور دروازہ بند کر اس کو سگریٹ سے داغنہ شروع کردیا۔

YouTube video

رائے پور۔چھتیس گڑہ کے بالید ضلع سے دل دہلادینے والی واردات سامنے ائی ہے۔

یہاں پر ایک پولیس اہلکار نے نشہ کی حالت میں دیڑھ سال کے ایک معصوم کو سگریٹ سے بری طرح داغنے کا کام کیاہے۔

بچے کے چہرے کے بشمول سارے بدن پر 50سے زائد سگریٹ سے داغنے کے ضربات موجود ہیں۔

ملزم پولیس اہلکار کا نام اویناش رائے بالید بتایاجارہا ہے جو سیونی کے درگ رکشت کیندر میں تعینات ہے۔

بچے کے والد ناگ پور میں ہیں اورواردات کے وقت گھر پر بچے کی ماں ہی موجود تھی۔

موقع ملتے ہی اویناش اپنے مکان مالک کے بچے کو کمرے میں لے گیا اور دروازہ بند کر اس کو سگریٹ سے داغنہ شروع کردیا۔

بچہ روتا رہا مگر ملزم اپنی حرکت سے باز نہیں آیا۔ جب ماں کو اپنے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی تو وہ فوراً اس کو بچانے گئی۔

جس کے بعد ملزم نے اس کے ساتھ بھی مارپیٹ کی ہے۔ماں اپنے بچے کو لے کر بلاد تھانے پہنچی۔

جہاں بچے کے جسم پر لگے ضربات دیکھتے ہوئے اس نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

بلید پولیس نے ملزم کے خلاف ارٹیکل294‘323‘324کے تحت کیس درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

ساتھ ہی ڈی جی پی کے حکم پر ملزم کو ملزمات سے برخواست کردیاگیاہے