مشیر حکومت محمد علی شبیر نے انتظامات کا جائزہ لیا، عہدیداروں کومختلف ہدایتیں
نظام آباد ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد کے سی آر پی ایف کے علاقے کے وسیع میدان پر منعقدہ تبلیغی جماعت کے اجتماع کی تیاریوں کا گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے تمام محکومت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ جنوری سال 2025 کے 19، 20اور21 /جنوری کے روز نظام آباد میں پانچ اضلاع کا تبلیغی جماعت کا اجتماع منعقد کیا جارہاہے۔اس اجتماع میں نظام آباد،کاما ریڈی ،میدک، سنگاریڈی،سدی پیٹ اضلاع کے تقریبا دو لاکھ افراد شرکت کرنے کے امکانات ہیں۔ تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے اس خصوص میں ذمہ داروں نے نمائندگی کرنے کے علاوہ گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر سے بھی نمائندگی کی تھی جس پر محمد علی شبیر نے اجتماع گاہ پرکمشنر میونسپل کارپوریشن مسٹر دلیپ کمار محکمہ ٹرانسکو ریونیو آر اینڈ بی پولیس اور دیگر محکمہ جات عہدیداروں کے ساتھ پہنچ کر تبلیغی جماعت کے ذمہ دار کی موجودگی میں تفصیلی طور پر بات چیت کی جس پر ذمہ داران محمد عقیل، نصرت محمد خان، ملک محمد بابر، محمد نظیر خان،سید قدیر موظف جج، ستار خان، عقیل انجینیئر، سمیر انجینیئر اور دیگر نے تفصیلی طور پر واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر برقی کے کنکشن اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا جس پر محمد علی شبیر نے عہدیداروں سے بات چیت کی اور کہا کہ اجتماع سے قبل انتظامات کو انجام دیں۔ تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کی جانب سے تقریبا ایک ماہ سے میدان کی صفائی کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے 50تا 60 ایکڑ وسیع تر میدان پر کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے ان میدان کے علاقے میں ایک مسجد بھی واقع ہے اس مسجد میں تمام سہولتیں فراہم کیا گیا اور یہاں پر پانچ وقت نماز ادا کی جا رہی ہے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری کی جانب سے مسجد میں تمام سہولتوں کو فراہم کیا گیا جبکہ ذمہ داران کی جانب سے انتظامات کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے اس موقع پر کانگریس قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ، محمد جاوید اکرم، سابق ڈپٹی میر ایم اے فہیم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ہارون خان، سابقہ کارپوریٹر مجاہد خان، کانگرس قائدین مولانا کریم الدین کمال، محمد سمیر احمد، عبود بن حمدان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔