نظام آباد میں اچانک ژالہ باری کے ساتھ زبردست بارش

   

نظام آباد ۔ شہر نظام آباد میں کل شام 7 بجے کے بعد موسم میں اچانک تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی زبردست بارش شروع ہوگئی اور دیڑھ گھنٹے تک تیز ہوائوں اور بارش ، ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا ۔ جس سے سڑکوں پر پانی بہنا شروع ہوگیا اور ٹرافک میں زبردست خلل پیدا ہوگیا ۔ نہ صرف شہر بلکہ دیگر مقامات پر بھی بارش کی اطلاعات ہے غیر موسمی بارش کے باعث کسانوں کو نقصان ہورہا ہے ۔ سورج مکھی کا پھول اور دیگر فصلیں بارش کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے ۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے متحدہ ضلع میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ہر روز کسی نہ کسی مقام پر بارش ہورہی ہے اور زرعی کام کاج بھی متاثر ہورہے ہیں ۔ ضلع نظام آباد کے رورل منڈل ، ایڑپلی منڈل میں ایک سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تو ڈچپلی میں 2سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔اطلاعات کے مطابق آنے والے تین دن تک اسی طرح کی بارش کے امکانات ظاہر کیا ۔