کاماریڈی :سونیا گاندھی کی ای ڈی کی پوچھ تاچھ کیلئے نوٹس جاری کیخلاف آج پردیش کانگریس کی جانب سے احتجاجی دھرنے کی اپیل پر آج دھرنا میں شرکت کیلئے حیدرآباد روانہ ہونے والے صدر ضلع کانگریس کے سرینواس رائو کو پولیس نے ان کی قیام گاہ پر گرفتار کرتے ہوئے ان کا محاسبہ کیا ۔ سرینواس رائو نے سیاست نیوز کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے اشاروں پر ای ڈی کام کرتے ہوئے سونیا گاندھی کو بار بار نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا جارہا ہے یہ سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو اپنا احتجاج درج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن مرکزی ریاستی حکومتیں اپوزیشن پارٹیوں کی آواز کو دباتے ہوئے انہیں احتجاج کرنے سے بھی روکا جارہا ہے اور یہ سراسر غلط ہے مسٹر سرینواس رائو نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے احکامات پر چلاتے ہوئے ریاست میں اپوزیشن کا گلا گھونٹ رہی ہے اپوزیشن پارٹی عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی اور اپنا احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت کے ناکامیوں کو عوام کو واقف کروائیں گی ۔