نظام آباد کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

   

Ferty9 Clinic

اس سال جملہ 360 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

نظام آباد :26؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عازمین حج کے پہلا قافلہ آج نظام آباد میں بلو ڈائمنڈ فنکشن سے ریاستی حج کمیٹی کے رکن حافظ محمد لئیق خان نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس موقع پر نظام آباد ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ نظام آباد ضلع سے اس سال جملہ 360 عازمین حج مقدس سفر حج کیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔ حافظ محمد لئیق خان ریاستی حج کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ پہلا قافلہ حج ہائوز پہنچنے پرحج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کیلئے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ریاستی حج کمیٹی چیرمین محمد مسیح اللہ کی صدارت میں اور ریاستی اقلیتی بہبود کے اڈوائیزر اے کے خان اور سی ای او حج کمیٹی محمد شفیع اللہ کی نگرانی میں حج کمیٹی کی جانب سے تمام انتظامات کو انجام دیا جارہا ہے اور عازمین حج کو پہلی مرتبہ 12 گھنٹے قبل رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ ضلع سے روانہ ہونے والے عازمین حج گھر بیٹھے اپنی رپورٹنگ کی جاسکتے ہے اور 12 گھنٹے قبل حج ہائوز پہنچنے پر انہیں ایرپورٹ تک جانے تک تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے اس سال روانہ ہونے والے عازمین حج کے فلائٹس کا آغاز ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ نظام آباد سے روانہ ہونے والے عازمین حج ضلع کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کریں اور انہوں نے تمام عازمین حج کو مبارکباد بھی پیش کی اس موقع پر ضلع حج سوسائٹی کے سکریٹری محمد نصیر الدین موظف لکچرر ، نائب صدر محمد وسیم ، عبدالقیوم شاکر امام و خطیب حطائی مسجد ، مولانا سمیع اللہ ، عابد قاسمی صدرڈسٹرکٹ حج سوسائٹی ، محمد حبیب احمد سکریٹری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔