’’ نظام آبادسیکیوریٹی کونسل‘‘ شہریوںکے تحفظ کویقینی بنائے گا

   

خواتین و بچوںکے تحفظ ‘ٹریفک سیفٹی ‘سائبر سیکیوریٹی جیسے امورپر توجہ مرکوز‘ ڈی جی پی شیودھرریڈی کے ہاتھوں کونسل کاافتتاح
نظام آباد: 24؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں شہریوں کے تحفظ کو اولین مقصد بناتے ہوئے سرکاری و خانگی اداروں کے باہمی اشتراک سے تشکیل دی گئی ’’نظام آباد سیکیورٹی کونسل‘‘ تلنگانہ ڈی جی پی مسٹر شودھر ریڈی نے افتتاح کیا ۔شہر کے ضلع میڈیکل کالج میں منعقدہ پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بی شیو دھر ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کونسل کے لوگو کی رسمِ اجرا انجام دی۔ اس موقع پر پولیس کمشنر سائی چیتنیا کو چیئرمین، ایڈیشنل ڈی سی پی بسواریڈی کو کنوینر اور کویتا ریڈی کو جنرل سیکریٹری مقرر کرتے ہوئے دیگر اراکین سے حلف بھی جلایا گیا یہ کونسل خواتین و بچوں کے تحفظ، ٹریفک سیفٹی، بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی اور کارپوریٹ اداروں، تعلیمی مراکز، رہائشی انجمنوں اور تاجر طبقے کے اس طرح سے نظام آباد کو محفوظ شہر بنانے کی سمت کام کرے گی۔ڈی جی پی مسٹر شودھر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور سائبرآباد کی طرز پر نظام آباد میں سیکیورٹی کونسل کا قیام قابلِ تحسین قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل آٹھ اہم شعبوں میں کام کرے گی اور خاص طور پر بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے پیش نظر عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت جمعرات بازار جیسے مقامات پر ہوتی تھی تاہم اب ڈارک ویب ایسے جرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ آدھار اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کے ذریعے دھوکہ دہی اور حالیہ دنوں میں ’’ڈیجیٹل اریسٹ‘‘ کے نام پر پولیس وردی میں ویڈیو کالز کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کے واقعات تشویشناک ہیں، لہٰذا شہریوں کو ایسے فون کالز سے محتاط رہنا چاہیے۔ ڈی جی پی نے شودھر ریڈی’’ارائیو الائیو‘‘ پروگرام کے تحت روڈ سیفٹی کو عوامی تحریک کی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سالانہ اوسطاً 800 قتل کے مقابلے میں سڑک حادثات میں تقریباً سات ہزار سے زائد اموات ہونا نہایت افسوسناک ہے۔بعد ازاں ضلع دورے کے دوران ڈی جی پی نے نئے تعمیر شدہ نظام آباد رورل اور ماکلور پولیس اسٹیشن عمارات کا افتتاح کیا اور کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پولیس اسٹیشن عوام دوست خدمات میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پولیس عملے کو ہدایت دی کہ تھانوں میں آنے والے متاثرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ اسی سلسلہ میں شہر کے بائی پاس روڈ پر منعقدہ خصوصی پروگرام میں ڈی جی پی شودھر ریڈی اور دیگر معززین نے گاڑی سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے اور سڑک تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے منعقدہ عظیم الشان بائیک ریالی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس پروگرام میں گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر مسٹر پی سدرشن ریڈی ارکان اسمبلی بھو پت ریڈی راکش ریڈی ملٹیزون ائی جی اس چندرشیکھر ریڈی، ضلع کلکٹر ایلا ترپاٹھی، پولیس کمشنر نظام آباد مسٹر سائی چینیتا کے علاوہ پولیس افسران، اہلکاروں اور رضاکار تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔