انٹر کامیاب طلبہ اہل ، آن لائن درخوستوں کی وصولی ، امیدواروں کے لیے زرین موقع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : شعبہ اردو نظام کالج کے بموجب تعلیمی سال 2019-20 کے لیے گریجویشن بی اے میں داخلوں کے آخری مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اردو میڈیم اور انگلش میڈیم سے انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء کے علاوہ انٹر میڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری امتحان میں کامیاب طلباء اور ایسے طلباء جو ابھی تک آن لائن فارم داخل نہ کریں ہوں یا ایسے طلباء جو آن لائن فارم داخل کرچکے ہیں لیکن انہوں نے ویب پر کالج کا انتخاب نہ کیا ہو یا ایسے طلباء جو آن لائن فارم داخل کرچکے ہیں اور ان کو سیٹ نہ ملی ہو یا جنہوں نے مقررہ وقت میں کالج کو رپورٹ نہ کی ہو یا جن کو پہلے دوسرے اور تیسرے داخلے میں سیٹ الاٹمنٹ کی گئی مگر کالج میں CCOTP داخل نہ کریں ہو 22 جولائی تک اپنے فارم آن لائن داخل کریں ۔ بی اے SUP گروپ جس میں سوشیالوجی ، ماڈرن لینگویج اردو کے علاوہ فارسی شامل ہیں داخلہ لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ بی اے میں زبان دوم کے تحت اردو زبان کی سہولت بھی موجود ہے ۔ اس گروپ کے تحت B.A کامیاب طلباء سیول سرویز ، گروپ I اور گروپ II کے علاوہ ایم بی اے ، بی ایڈ ، پی جی وغیرہ کی تعلیم سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں ۔ داخلے آن لائن طریقے کار سے ہیں ۔ خاص زمرہ کے لیے سرٹیفیکٹ کی جانچ 20 جولائی کو یونیورسٹی کی تمام ہیلپ لائن سنٹر پر صبح 10 تا 5 بجے شام مقرر ہے ۔ اس مرحلہ کی کونسلنگ کے لیے منتخب طلباء کی لسٹ 26 جولائی کو ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی ۔ متعلقہ کالجس میں رجوع ہونے کے لیے 26 تا 29 جولائی وقت مقرر ہے ۔ رجسٹریشن فیس 400 روپئے ہے ۔ اس مرحلہ کے تحت منتخب طلباء Seat Allotment لیٹر اور اصلی اسنادات کے ساتھ متعلقہ کالجس میں ربط کریں ۔ بی اے میں داخلے کے لیے 6000 روپئے فیس مقرر ہے ۔ ایسے طلباء جو بی سی ( ای ) سرٹیفیکٹ رکھتے ہوں اور جن کے والدین کی آمدنی سالانہ ایک لاکھ سے زائد نہ ہو ایسے طلباء کے لیے صرف 100 روپئے فیس مقرر ہے ۔ امیدوار طلباء کو چاہئے کہ وہ تمام اصلی اسنادات اور اس کی دو عدد زیراکس کاپیاں ساتھ رکھے ۔ مزید معلومات کے لیے 9866490418 اور 9866437890 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
