نفرت پھیلانے والا کالی چرن مہاراج غازی آباد میں یاتی کے ساتھ مہم چلائیں گے

,

   

ہندوتوا لیڈر کالی چرن مہاراج‘ جو رائے پور میں پچھلے ڈسمبر کو مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کے معاملے میں سے قبل گرفتار کیاگیاتھا‘ 8مئی کے روز غازی آباد ائیں گے‘ ایک ویڈیو میں اس بات کا اس نے اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یاتی نرسنگ آنند سرسوتی کے ساتھ ملک کر وہ ایک ”ہر گھر گیتا‘ ہر ہاتھ میں تیر او رکمان کی“ کی مہم شروع کریں گے۔

کالی چرن مہاراج کو پچھلے سال ڈسمبرمیں ہونے والے دو روز دھرم سنسد میں شرکت کرنے پر گرفتار کیاگیاتھا۔ مہاتمام گاندھی کے خلاف مبینہ توہین آمیز الفاظ کے استعماجل ر ان کے خلا ف چھتیس گڑھ پولیس نے غداری‘ کے علاوہ ائی پی سی کے دفعات505(2)اور294کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

بعدازاں پولیس نے 124اے (غداری) او رائی پی سی کے دیگر چار دفعات اس کیس میں عائد کئے بھی تھے۔تاہم ان کی گرفتاری کے تین مہینوں بعد انہیں 1اپریل کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔

اسی طرح کا ایک ویڈیو یاتی نرسنگ آنند نے بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ عوام سے اپیل کررہا ہے کہ اس مہم میں وہ حصہ لیں۔ویڈیو میں وہ کہہ رہا ہے کہ ”جب دنیا میں ایک مذہب اور ایک بھگوان رہے گا‘ تو وہ سناتھن اور بھگوان مہادیو رہیں گے۔

میں ہر کسی سے درخواست کررہاہوں کہ وہ اپنے ہتھیار اٹھائیں اور تیار ہوجائیں۔ ہم غازی آباد میں 8مئی سے ایک مہم کی شروعات کررہے ہیں“

پچھلے سال ڈسمبر میں 17-19ڈسمبر کو ہری دوار میں ایک دھرم سنسد کے مبینہ انعقاد کے بعد گرفتار کئے جانے والے نرسنگ آنند کی بعد ازیں ضمانت پر رہائی عمل میں ائی تھی‘ اس دھرم سنسد میں مسلمانوں کیخلاف بھڑکاؤ تقریروں کی گئی تھیں۔

پچھلی اتوار کو براری میدان دہلی میں بھی ایک ہندو’مہاپنچایت‘ میں اس نے حصہ لیاتھا اور کہاتھا کہ ہندوستان کا ایک مسلمان وزیراعظم بن گیاتو 20سالوں میں 50فیصد ہندو مذہب تبدیل کرلیں گے اس کے علاوہ اپنے وجود کی برقراری کے لئے ہندوؤں سے ہاتھوں میں ہتھیار اٹھانے کے لئے بھی اس نے زوردیاتھا۔