نلگنڈہ میں بی سی تحفظات کے لئے درخواستوں کی وصولی

   

نلگنڈ ہ۔16؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوکل باڈی میں بی سی طبقات کے تحفظات میں اضافہ سے متعلق ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ،کمیشن نے آج ضلع کلکٹریٹ نلگنڈہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے عرضیاں حاصل کی کمیشن صدر بی۔وینکیٹشور راؤ موظف آئی اے ایس نے بعد ازاں صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کا بنیادی مقصد بلدیاتی اداروں میں تحفظات سے متعلق عوامی رائے حاصل کرناہے اس خصوص میں ریفرینڈم کروایا گیا جسمیں اے بی سی ڈی زمرہ میں کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے آبادی کے تناسب سے تحفظات فراہم کرنے اور پیشہ کے مطابق بعض طبقات کو اس میں شامل اور درجہ بندی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مدیراج طبقے 42 فیصد کو بھی تحفظات فراہم کی جائیگی اور مرکزی حکومت سے بی سی میں شامل کرنے کی سفارش کی جائیگی بی۔سی کو فراہم کردہ 27% پر عمل کرنے کی ضرورت ہے بی سی پر 108ترمیم میں 10%کو منسوخ کرنے اور غریب ترین خواتین خانہ بدوشوں و دیگر کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے کمیشن بہت جلد کھمم اور محبوب نگر میں بھی ریفرنڈم کرے گا ڈ یڈیکیٹڈ کمیشن سیکرٹری بی۔سیدلو ایڈیشنل کلکٹر سرینواس اے۔ایس۔پی را مولو نائیک آر ڈی او اشوک ریڈی بی۔سی ویلفیر آفیسرز ناظم علی یادیا انوسویا اور رمیش و دیگر موجود تھے۔