حیدرآباد 15 فروری ( سیاست نیوز ) کل ہند صنعتی نمائش بڑی تعداد میں عوام کو راغب کررہی ہے ۔ 3 جنوری کو شروع ہوئی نمائش کا 14 فروری تک 17 لاکھ 46 ہزار 313 عوام نے مشاہدہ کیا ہے ۔ 15 فروری کو ختم ہونے والی نمائش کیلئے ‘سوسائٹی کی درخواست پر کمشنر پولیس نے 17 فروری تک توسیع دی ہے ۔ 1938 میں نمائش کا آغاز ہوا ہر سال بڑے پیمانے پر نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ نمائش میں کاٹیج انڈسٹریز میں تیار اشیاء و اندرون ملک و بیرون ممالک کی بے شمار اشیاء فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں ۔ اس مرتبہ نمائش میں تقریبا 2000 اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔ اس سال کشمیر ، راجستھان ، اترپردیش ، مغربی بنگال اور ٹاملناڈو کے تاجر بھی نمائش کا حصہ بنے ہیں۔ 2